Advertisement

طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، افغان ملیشیاکے 14 اہلکار جاں بحق

Taliban kill 14 Afghan militia

طالبان شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹس پر حملہ کرکے افغان ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے   کے مطابق افغان حکام کا بتانا ہےکہ طالبان کے شدت پسندوں نے  افغانستان  کے مغربی  صوبے ہرات میں بدھ کے روز ہونے والی لڑائی میں افغان حکومت کی ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کیا جبکہ لڑائی کے دوران متعدد عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ہرات کےپولیس ترجمان کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے صوبے ہرات کے ضلع رباط سنگی میں سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ملیشیا کے 9 اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم افغان فورسز نے علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل  گزشتہ  سال 2018 میں بھی ہرات میں افغان  سیکیورٹی  اہلکاروں  کی  چیک پو ائنٹ  پر حملہ کیا گیا تھا  جس کے  نتیجے میں9  افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک  ہو گئے تھے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version