Advertisement

بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے18افراد ہلاک

Heavy lightning kills 18 in Indian state of Bihar

بھارتی ریاست بہار میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 18افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں کھیتوں، پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے ۔

بہارکےحکام کے مطابق منگل کوموسلادھار بارش کےدوران آسمانی بجلی گرنے سے کم ازکم 18 افرادہلاک ہوگئے۔

بہارڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آسمانی بجلی گرنے سے گیا اورکمورمیں 3 افراد کی اموات ہوئیں، جبکہ  پٹنہ،بھوج پور ، مشرقی چمپارن، سیوان اوراروال میں دو، کٹیہاراورجہان آباد اضلاع میں ایک ایک شخص اپنی جان سے گیا۔

ڈیزاسٹرڈپارٹمنٹ کے مطابق منگل کی سہ پہرسےریاست کے متعدد علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی جو بدھ کی صبح تک جاری رہی۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کےمطابق، پٹنہ میں 95.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دربھنگا میں 75.2 ملی میٹر، ڈہری میں 59.6 ملی میٹر، فوربس گنج 51.4 ملی میٹر ،چھپڑا میں 44.6 ملی میٹر ،سوپال (39.1 ملی میٹر اور مظفر پور میں 21.4 ملی میٹر تک  بارش ہوئی۔

گزشتہ روزبارش سےقبل بہارمیں اس سال بارش کم ریکارڈ کی ہے ،اورریاستی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہی خشک سالی جیسے حالات کے تناظرمیں خصوصی توجہ کے لئے 18 اضلاع کے 102 بلاکس کی نشان دہی کی تھی۔

 بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 19-21 ستمبر کے دوران ممبئی میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس میں ‘زیادہ سے زیادہ’ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ممبئی کے علاوہ پلوگھر، تھانہ، اور رائے گڑھ کے اضلاع جیسےمختلف مقامات پربھی تیزبارش کاامکان کی پیش گوئی کی ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بہارمیں مون سون بارشوں کے سلسلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، جس میں صرف ایک ہفتے کے دوران 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہوئی تھیں ۔آسمانی بجلی گرنے سے 29 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version