امریکا نے ایران کے مرکزی بینک پرپابندی عائد کردی

امریکا نےسعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری براہ راست ایران پرعائد کرتے ہوئے ایران کے مرکزی بینک، نیشنل ڈیویلپمنٹ فنڈ اور مالیاتی کمپنی اعتماد تجارت پارس پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران نےعالمی معیشت کو متاثرکرنے کی ناکام کوشش کے بعد سعودی عرب پرحملہ کیا، جارحیت کا یہ قدم ان کی خطرناک منصوبہ بندی اوراس پرعمل ہے۔
سعودی عرب کے تیل کی تنصیبات پرحملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ الزام سے توجہ ہٹانےکی کوشش کے باوجود ثبوت صرف اورصرف ایران کی نشان دہی کرتے ہیں۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ اوران کی انتظامیہ نےدنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی پرعائد تاریخی پابندیوں میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ہم ان ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے مرکزی بینک، نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ اور ایرنی کمپنی اعتماد تجارت پارس پر پابندی عائد کردی ہے جو ملٹری کی خریداری کے لیے مالی امداد میں ملوث پائی گئی ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ دوسرے ممالک پر حملہ کرنے اور عالمی معیشت کو متاثر کرنے کی قیمت ہوتی ہے اور ایران کی حکومت کو سفارتی تنہائی اور معاشی دباؤ کے تحت سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی آئل تنصیابات پر حملوں کا براہ راست ذمہ دارایران کوٹھہرایا تھا جس کے بعد ایران نے امریکی الزام کی سختی سے تردید کردی تھی۔
دوسری جانب سعودی عرب کی تیل تنصیابات پر حملے کے بعد امریکا نے سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

