Advertisement

عراق: امریکی اتحادی افواج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

امریکی اتحادی فوج نے عراقی جزیرے پر واقع داعش کے ٹھکانے پر وزنی بارود اور بموں سے شدید حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اتحاد نے عراقی صوبے صلادین میں واقع جزیرے قانوس پر قائم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی  ہے  ۔ امریکی اتحاد کے اس آپریشن میں 80 ہزار پاونڈ ( 36 ہزار کلو) بارود استعمال کیا گیا۔

داعش کے خلاف کئے جانے والے  آپریشن میں امریکی ایئر فورس کے ایف 15 اسٹرائیک ایگل اور ایف 35 لائٹننگ طیاروں نے حصہ لیا۔

 میڈیا ر پورٹس کے مطابق  قانوس جزیرہ بظاہر داعش شدت پسندوں کا مضبوط اور محفوظ گڑھ بن چکا تھا۔ جزیرے پر بڑی تعداد میں سبزہ اور درخت ہونے کی بنا پر جنگجو وہاں چھپے ہوئے تھے۔

اسپیشل آپریشنز جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ میجر جرنل ایرک ٹی ہِل نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے داعش کے خلاف نئی معلومات ملی تھیں جس کے بعد مختلف مقامات پر ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تاہم تصاویر اور ویڈیو سے دیکھا جاسکتا ہے کہ اس غیرمعمولی بمباری سے جزیرے پر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version