Advertisement

زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے انتقال کرگئے

زمبابوے میں 30 سال تک مسلسل صدر رہنے والےرابرٹ موگابے95برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد سنگاپور میں انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک زمبابوے میں 1987 سے 2017 تک صدر کے عہدے پر براجمان رہنے والے سیاہ فام سیاسی لیڈر رابرٹ موگابے سنگاپور میں دوران علاج انتقال کرگئے۔

غیر  ملکی میڈیا کےمطابق رابرٹ موگابے شدید علیل تھے اور اپریل سے سنگاپور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

زمبابوے کے سابق صدر کے انتقال کی تصدیق سرکاری سطح پر بھی کر دی گئی ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میت زمبابوے واپس لانے اور آخری رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

رابرٹ موگابے زمبابوے کی آزادی کے بعد پہلے صدر تھے، وہ 1987 سے 2017 تک زمبابوے کے صدر رہے۔

Advertisement

سفید فام حکومت کے قبضے سے آزادی کے بعد سابق رابرٹ موگابے 1980 سے 1987 تک ملک کے پہلے وزیراعظم کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے اور بعد ازاں 1987 سے 2017 تک مسلسل 30 سال تک صدر کے عہدے پر براجمان رہے۔ ایک فوجی بغاوت کے نتیجے میں انہیں مستعفی ہونا پڑا تھا ۔

زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے رابرٹ موگابے کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں زمبابوے کا بانی اور آزادی کی علامت قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version