Advertisement

برطانوی وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

Boris Jonson and Shah Salman Contact with each other

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطے میں آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔

جس میں برطانوی وزیراعظم نے سعودی پلانٹس پرتخریب کاری کے حملے کی شدید مذمت کی۔

 بورس جانسن نے حملوں سے نمٹنے میں سعودی قیادت کی دانشمندی کی تعریف بھی کی۔

Advertisement

 بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ سعودی عرب کےساتھ کھڑا ہے’اور ‘ملک کی سلامتی کے لئے پرعزم ہے۔’

برطانوی وزیراعظم کی ولی عہد شہزادہ کو بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دی ۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےبتایا کہ تخریب کاری کا یہ حملہ ناصرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا کونقصان پہنچانے کےلیے تھا۔

امریکا،چین، برطانیہ اور ترکی سمیت عالمی سطح پر سعودی آئل تنصیبات پرحملے کی  مذمت کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ 14ستمبر2019 کو سعودی عرب کی عبقیق اور خریص میں واقع دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

جس کی ذمہ داری یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے قبول کی تھی ۔

Advertisement

دوسری جانب امریکا نے براہ راست ان حملوں کا ذمہ دارایران کوٹھہرایا ہے تاہم ایران نے اِن الزامات کی تردید کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بھی دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ کیا گیا، یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں۔

جبکہ ان حملوں کےبعد مشرق وسطیٰ میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اورساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Next Article
Exit mobile version