Advertisement

بھارت میں برقعہ پہننے وا لی طالبات کے کالج میں داخلے پر پابندی

بھارتی ریاست اترپردیش کے  سرکاری کالج میں برقعہ پہننے والی طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بھارتی  خبر رساں  ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فیروز آباد کے ’ایس آر کے‘ کالج میں طالبات کو برقعہ پہن کر کالج کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔

اس حوالے سے ایس آر کے کالج کے پرنسپل ’پربھاسکررائے‘ کا کہنا ہے کہ کالج کے پرانے ضابطے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کے مطابق طالبات یونیفارم میں ہوں اور ان کے پاس آئی ڈی کارڈز موجود ہوں جبکہ برقعہ یونیفارم کا حصہ نہیں ہے۔ اس لیے طالبات کو برقعہ پہن کر کالج میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

برقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں  کالج پرنسپل کا کہنا تھاکہ لڑکیوں کے برقعہ پہن کر کالج آنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے بلکہ اُنہیں رنگ برنگے برقعوں کے پہننے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالج کے اندر برقعے کا رنگ صرف ’گرے‘ ہو، اگر طالبات کسی اور رنگ کے برقعے میں کالج آتی ہیں تو اُن کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

کالج پرنسپل  پربھاسکر رائے   کا مزید  کہنا تھا کہ کالج  انتظامیہ   کی جانب سے  طالبات کے لیے ایک اور سہولت بھی رکھی  گئی ہے    اگر وہ کسی اور رنگ کا برقعہ پہن کر کالج آنا چاہتی ہیں تو آسکتی ہیں لیکن انہیں وہ برقعہ پہن کر کلاس روم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ کالج میں داخلے ہوتے ہی انہیں چینجنگ روم میں برقعہ اُتار کر کلاس میں آنا ہوگا۔

فیروز آباد کا ’ایس آر کے‘ کالج بھارت کے بہترین کالجوں میں شمار ہوتا ہے، جو کہ تقریباً 100 سال پرانا ہے۔ اس کالج میں دو ہزار کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں سے 20 فیصد   مسلمان ہیں ۔

 واضح رہے  کہ  ایس آر کے کالج میں برقعے پر پابندی چند روز قبل لگائی گئی تھی جس کے بعد کالج کے خلاف ایک بہت بڑا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد کالج انتظامیہ کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی نیا آڈر جاری نہیں کیا بلکہ یہ اُن کا 7 سال پرانہ ’ڈریس کوڈ‘ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version