Advertisement

بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی سازش

Another Indian media plot accuses Pakistan of backing terrorists -

بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی سازش پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگا دیا ۔

بھارت کاکہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو بھارت کی طرف دھکیل رہا ہے۔بھارتی میڈیا نےثبوت کے طورپرایک تھرمل ویڈیو بھی پیش کردی۔

ویڈیو میں پاکستانی فوجی لائن آف کنٹرول کے ساتھ  دراندازی کی کوشش کررہا ہے جسے بھارتی فوج نے گولی ماردی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان نے بھارتی پوسٹوں کے قریب لانچنگ پیڈ کو بھی فعال کردیا ہے۔ جبکہ لانچنگ پیڈکنٹرول لائن سے صرف 2 کلومیٹردور ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نےحال ہی میں دراندازی کی متعدد کوششیں کی ہیں۔ ان میں سے دو تین واقعات کوبھارتی فوج نےکامیابی کےساتھ ناکام بنادیا ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 10 ستمبرکو پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی خلاف ورزی کرنے پرایک پاکستانی فوجی سپاہی غلام رسول کو بھارتی فوج نے گولی مار دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی کومربوط بنانے اوردہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان نے اگست کے شروع سے ہی کالی گھاٹی کےعلاقے میں ایک مواصلاتی مرکز فعال کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق  پاکستان میں فوجیوں اوردہشت گردوں کی بارڈرایکشن ٹیمیں(بی اے ٹی)موجود ہیں، جس میں اوڑی، کیران، پونچھ، ماندھراورنوشہرہ سیکٹرکےمتعدد چوکیاں ہیں۔ اسی علاقے میں، پاکستان اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے11 تا 12 ستمبراور12 تا 13 ستمبر کی درمیانی رات دراندازی کی کوشش کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ12 تا 13 ستمبر کو دراندازی کرنے والے فوجیوں کوبھی ہلاک کیا ہے۔  بھارتی میڈیا کی جانب سےالزام لگایا گیا ہےعالمی اقدامات کے باوجود ، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کا مرکزبناب رہا ہے۔ جبکہ حال ہی میں حاجی پور سیکٹرمیں ایسی مثالیں دیکھنےکوملتی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version