Advertisement

بھارتی آرمی چیف کی ایک اور گیدڑ بھبکی

Army war-gamed possible PoK action; plans ready Read more at: //economictimes.indiatimes.com/articleshow/71252198.cms?utm_source=contentofinterest&utm_medium=text&utm_campaign=cppst

بھارتی آرمی چیف کی ایک اورگیدڑ بھبکی، پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا ہے کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جاسکتے ہیں۔

چنائے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پاکستان پرانا سبق بھول گیا ہے۔

 انہوں نے کہا  کہ  بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔

بپن راوت نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ 500 سے زائد دہشت گرد ان کی سرحد پارکرنے کے انتظارمیں ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان دہشت گردوں کو ہمارے علاقے میں دھکیلنے کے لئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ سیز فائرکی خلاف ورزیوں سے کس طرح نمٹنا ہے۔ ہماری فوج جانتی ہے کہ خود کو کس طرح  پوزیشن میں رکھنا  ہے اور کارروائی کرنا ہے۔

Advertisement

ہم  چوکنا ہیں اوریقینی بنائیں گے کہ زیادہ  سے زیادہ  دراندازی کی کوششیں ناکام  بنادیں۔

پاکستان پرکشمیرمیں جنگجووں کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وادی کشمیرمیں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مابین مواصلات کی خرابی ہورہی ہے لیکن لوگوں کے مابین کوئی مواصلاتی خرابی نہیں ہے۔

 رواں سال 14 فروری کو پلوامہ میں سی آئی ایس ایف کے قافلے پر دہشت گردی کے حملے کے بعد آئی اے ایف نے بالاکوٹ میں جیش محمد کے ایک اہم کیمپ کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کرنے اور اسے ختم کرنے کے لئے متعدد فضائی حملے کیے تھے۔ تاہم جنرل راوت کے مطابق، پاکستان نے بالاکوٹ دہشت گردی کے کیمپ کو دوبارہ سے بحال کیا ہے۔  بھارتی آرمی چیف کے مطابق جیش محمد کے سب سے بڑے دہشت گرد کیمپوں میں سے ایک 6 ایکڑ رقبے میں پھیلا ہوا ہے جو600 عسکریت پسندوں کے رہنے کے لئے کافی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 13 ستمبر کو بھارتی آرمی چیف نے کشمیر پر حملے کی دھمکی دی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version