Advertisement

کابل میں کار بم دھماکہ اسپیشل فورس کے 4 کمانڈو ہلاک

kabul car bomb blast occur ed near military camp

کابل میں ایک خودکش بمبار نے کابل میں افغان اسپیشل فورس کے کیمپ کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم چار کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔

 افغان وزارت دفاع  کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے چہار اسیاب ضلع میں کیمپ کے داخلی راستے پر بارود سے بھری  گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے چاروں اسپیشل فورس کے اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں کم ازکم  200 سے زائد کمانڈوز ہلاک  ہوئے  ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مزکورہ حملہ آور نے فوجی  کیمپ میں داخل  ہونے کے بعد خود کو اڑادیا ۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں نیٹو افواج کے دو فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک  جبکہ  30 سے زائد  افراد ذخمی ہوگئے تھے ۔

Advertisement

اس سے قبل رواں  ماہ ہی میں کابل میں بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں  کم ازکم   18 افراد ہلاک جبکہ متعدد  ذخمی ہو گئے تھے، جس کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی تھی  ۔

  واضح  رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں  ماہ  8  ستمبر کو اچانک طالبان سے امن مذاکرات  معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد  11  ستمبر کو کابل میں راکٹ حملہ کیا گیا تھا ۔ 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version