Advertisement

امریکی صدر نے  رابرٹ او برائن کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  رابرٹ او برائن کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ میں بخوشی یہ اعلان کرتا ہوں کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں یرغمالی امور کے لیے موجودہ خصوصی نمائندے رابرٹ سی او برائن کو ہماری قومی سلامتی کے مشیر کے لیے نامزد کروں گا۔

Advertisement

امریکی صدر نے کہا کہ رابرٹ کے ساتھ میں طویل عرصے تک اور مشکل کام کرچکا ہوں، وہ بہترین کام کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے ممالک میں امریکی فوج کے استعمال کے حامی اور موجودہ انتظامیہ میں ایران کے سخت مخالف جان بولٹن کو گزشتہ ہفتے اختلافات کے باعث مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں نے جان بولٹن سے استعفیٰ مانگا تھا اور انہوں نے مجھے بھیج دیا ہے کیونکہ ان سے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو ان کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جان بولٹن کی جگہ قومی سلامتی کے نئے مشیر کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔جان بولٹن کو عراق میں جنگ اور خارجہ پالیسی کے دیگر پہلووں سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے متنازع شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

سابق مشیر قومی سلامتی کوایران، وینزویلا اور دیگر متنازع معاملات میں مداخلت کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں اہم طاقت ور شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔

Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم عہدے پر تعیناتی ایسے موقع پر کی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان سعودی تیل کمپنی پر ہونے والے حملے کے بعد شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو جنگ دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version