Advertisement

سعودی عرب نے آرامکو سائٹ کے نقصانات کے بارے میڈیا کو آگاہ کردیا

Saudi Arabia alerts the media about the loss of the Aramco site

سعودی عرب نے حملے کے نیتجے میں سائٹ پر ہونے والے نقصان کے حوالے سے میڈیا کوآگاہ کردیا۔

سعودی عرب کی ٹیم نے متاثرہ تیل ریفائنری کی سائٹ کے معائنے کے بعد میڈیا کو حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران حملے سے ہونے والے نقصان اور پگھلے ہوئے پائپوں اور دیگر جلائے جانے والے سامان کے شواہد دکھائے گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ 1991 میں عراقی صدر صدام حسین کی کویتی آئل فیلڈز کونذرآتش کرنے کے بعد خلیج کے تیل کے انفراسٹرکچرپریہ بدترین حملہ تھا۔

واضح رہے کہ 14ستمبر2019 کو سعودی عرب کی عبقیق اور خریص میں واقع دو بڑی آئل فیلڈز پرڈرون حملے کیے گئے تھے۔

Advertisement

جس کی ذمہ داری یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے زیر انتظام چلائے جانے والے آرامکو مراکز پر حملوں قبول کی تھی ۔

جبکہ امریکا نے براہ راست حملوں کی ذمہ داری ایران پرعائد کی تھی تاہم ایران نے امریکا کے اس دعوے کو یکسرمسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب امریکا، چین، برطانیہ اور ترکی سمیت عالمی سطح پر سعودی آئل تنصیبات پرحملے کی مذمت کی گئی ہے۔

جبکہ حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اورساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version