بھارت کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کیلئے درخواست

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریند رمودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے باقاعدہ طور پر پاکستان کو درخواست دے دی ہے۔
درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکہ کے لئے اڑان بھرے گا، پاکستان فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسپیشل جہاز بیس ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکہ جائے گا جہاں بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کے سفارتی ذرائع کے مطابق درخواست با ضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی ہے،پاکستان فضائی حدود سے متعلق اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس بلانے پر غور کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی تھی تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت اجازت دینے کا پابند ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کی جانب سے اجازت رد کرنے کی صورت میں عالمی سول ایوی ایشن ادارے سے رجوع کرسکتا ہے۔بھارت کے رجوع کرنے کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

