بھارتی مظالم کے خلاف لندن میں احتجاج،گاندھی کے مجسمے کو کشمیرکا پرچم تھما دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف لندن میں احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے گاندھی کے مجسمے کو بھی کشمیر کا پرچم تھمادیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں بھارتی ناجائز اقدام اور مقبوضہ کشمیر پر تسلط کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں تیزی آگئی،لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنےایک بار پھر کشمیریوں،سکھوں اورپاکستانیوں کے بھارت مخالف مظاہرے کئے۔
مظاہرین نےاحتجاج میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی اوربھارت مخالف شدید نعرے بازی کی اور ڈاؤننگ اسٹریٹ احتجاج کے بعد ریلی کی شکل میں بھارتی ہائی کمیشن جا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پرمظاہرین نے گھیرے میں لےکربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی لگائے گاندھی کے مجسمے کو بھی کشمیر کا پرچم تھمادیا۔
مظاہرین سےخطاب میں راجہ فاروق حیدرکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیراس وقت دنیا کی سب سے بڑی اوپن ایئر جیل بن چکی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی تسلط اور ناجائز اقدام قبول نہیں کریں گے۔
دوسری جانب آسٹریلوی شہر پرتھ میں بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے مظاہرہ کیا۔
پرامن مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوںشہری فارسٹ پلیس پرتھ سی بی ڈی پر جمع ہوئے۔
مظاہرین نے جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی۔
مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو ایک ماہ گزر گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں ایک ماہ سے سب کچھ بند، مواصلاتی رابطے معطل ہیں جس کے باعث بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت ترین کرفیو اور تمام پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

