سعودی عرب میں فلائنگ یوگا کا اسٹوڈیو متعارف

سعودی عرب کی پہلی سرکس اداکارہ اور فلائنگ رقص کی ماہر روا الصحف نے فلائنگ یوگا متعارف کروا دیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ روا الصحف نے سعودی عرب میں فلائنگ یوگا کا باقاعدہ اسٹوڈیو بنایا ہے جہاں وہ خواتین کے لیے کلاسز اور ورکشاپس منعقد کرتی ہیں۔
روا نے ہوائی یوگا اسٹوڈیو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں رواں سال مارچ میں شروع کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے دورکی یوگا کلاسزتیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔
روا کا ارادہ ہے کہ اپنے اسٹوڈیو کا دائرہ کار ملک کے دیگر حصوں تک بھی پھیلائیں۔ تین بچیوں کی ماں روا الصحف اس اسٹوڈیو میں یوگا کے علاوہ پول رقص، باکسنگ اور فیملی کے ساتھ رقص کرنا بھی سکھاتی ہیں۔
یوگا کے حوالے سے روا نے بتایا کہ ہوائی یوگا کرنے والی خواتین کو ایک مخصوص طریقے سے چھت سے لگے کپڑے کا سہارا دیا جاتا ہے جس کی مدد سے وہ سر کے بل لٹکتے ہوئے اپنا وزن سنبھال کر یوگا کے روایتی عمل پر توجہ مرکوز کرتی ہیں ۔ سر کے بل لٹکنا ریڑھ کی ہڈی کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News