Advertisement

افغانستان : جلال آباد میں خودکش دھماکہ،10 افراد ہلاک

Jalalabad

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں بس میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے، دھماکے میں‌ سیکیورٹی فورسز کے لیے بھرتی ریکروٹس کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

 سیکیورٹی فورسز کے لیے بھرتی ریکروٹس کی بس کابل کی جانب سے جارہی تھی جس اسے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

جلال آباد دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

  دوسری  جانب   گزشتہ  روز امریکی فورسز نے افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے فضائی حملے کئے  تھے   ۔ اس فضائی حملے میں بیالیس طالبان مارے گئے، جبکہ پینتیس زخمی ہوگئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 19 ستمبر کو بھی افغانستان میں انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغانستان میں بم دھماکوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔جبکہ    افغانستان میں  حالیہ  عام  انتخابات  کے دوران طالبان  کی جانب   سے  دوران حملے  کئے گئے تھے   جن میں5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔

اس سے قبل بھی افغانستان میں امریکی سفارتخانے اور صوبے پروان میں ہونے والے بم دھماکوں میں 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ایک دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی بھی بال بال بچ گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version