Advertisement

شمالی کوریا کا مزید دو میزائلوں کا تجربہ

Missile Test

جنوبی کوریا  نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا  کی جانب سے مزید دو میزائلوں کا تجربہ  کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا  کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دو نامعلوم قسم کے میزائل داغے ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ میزائل کس نوعیت کے ہیں  تاہم جنوبی کوریا کی فوج  اس تمام معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

دوسری جانب جاپانی کوسٹ گارڈ نے بھی شمالی کوریا  کے میزائل  تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بحری جہازوں اور کشتیوں کو مذکورہ مقام پر جانے سے اجتناب کرنے کا کہا ہے۔

اگر اس میزائل تجربے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ رواں برس مئی کے مہینے سے اب تک  بارہواں  میزائل تجربہ ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیاگیا ہےجب پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے مابین جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version