کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لئے پاکستان جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لئے پاکستان کے دورے کو مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ صرف کرتار پور صاحب گوردوارہ میں ہی جماعتی جتھا کی منتقلی کریں گے۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے پاکستان دورے کی رپورٹس میں صداقت نہیں ، امریندر سنگھ نے مزید کہا کہ یقین نہیں ہے کہ منموہن کا اس طرح کا کوئی منصوبہ ہے ۔
امریندر سنگھ نے پاکستان جانے کے سوال پہ کہا کہ میرا کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لئے پاکستان جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اور مجھے لگتا ہے کہ من موہن سنگھ بھی پاکستان نہیں جائیں گے۔
امریندر سنگھ نے واضح کیا کہ راہداری کے ذریعے پاکستان جانے اور گوردوارہ جانے میں بہت فرق ہے۔
بھارتی میڈیا کہ مطابق من موہن سنگھ کا دورہ بھارتی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔
یاد رہے پاکستان نے کرتارپورراہداری کی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ من موہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے، کرتارپورراہداری باباگرونانک کے550ویں جنم دن پر کھولی جائے گی اور سکھ یاتریوں کا بھرپور استقبال کیا جائے گا
خیال رہے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا، 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے ، 5 ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔
بھارت سے یاتریوں کا کرتارپورراہداری بغیر ویزہ مفت داخلہ ہو گا جبکہ امیگریشن ٹرمینل پرآمد کیساتھ مخصوص شناختی کارڈ کا اجراہو گا، یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کرآزادانہ مذہبی رسومات اداکر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

