Advertisement

افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، 62 نمازی جاں بحق

Afghanistan Blast

افغانستان کے شہر جلالاباد کی ایک مسجد  میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے کم از کم 62 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا لیکن جاں بحق افراد میں تمام نمازی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ، واقعہ میں زخمی ہونے افراد کو طبی امداد کہ لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی  مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے بم دھماکوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی۔

Advertisement

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے، مساجد امن کا گہوارہ ہیں مساجد پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل شمالی افغان صوبے فریاب  میں  ایک دھماکہ ہوا  تھا جس میں 3 شہری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔  صوبائی  انتظامیہ  کے مطابق یہ دھماکہ  ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سےہوا   جس میں  ایک  گاڑی  تباہ ہو گئی ۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ ہوا تھا جس میں  63 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس بم حملے میں 180 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے  وحشیانہ اقدام  قرار دیا  تھا اور طالبان پر دہشت گردوں کو مواقع فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version