Advertisement

ترکی کے خلاف کارروائی کے لیے ہمارے پاس 3 آپشن ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump Tweet

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام سے متعلق امریکہ کے پاس 3آپشنز ہیں۔

 پہلا آپشن یہ کہ ہزاروں فوجی بھیجیں اور عسکریت پسندی سے کامیابی حاصل کریں۔

 دوسرا آپشن یہ کہ ترکی پر سخت معاشی پابندیاں لگائیں۔

 تیسرا آپشن یہ کہ ترکی اور کردوں کے مابین ثالثی کا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شام میں کُرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کے ترکی کے فیصلے کے بعد امریکا نے اپنی فوجیں شام ترک سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹانےکا اعلان کیا تھا جس پر کُرد ملیشیا نے امریکا پر ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے‘ کا الزام عائد کیاتھا۔

اِس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو معیشت تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر  ترکی نے شام میں حد سے بڑھ کر کچھ کیا تو ترکی کی معیشت کو تباہ کردیں گے جو ہم پہلے بھی کر چکے ہیں۔

تاہم اگلے روز ہی ٹرمپ نے امریکا اور ترکی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ترک صدر کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ ’لوگ بھول جاتے ہیں کہ ترکی امریکا کا بڑا تجارتی ساتھی ہے، ترکی ہمارے ایف 35 فائٹر جیٹ کے لیے اسٹیل کا ڈھانچہ تیار کرتا ہے اور ترکی سے معاملات طے کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ2014  میں امریکی صدر باراک اوباما نے پہلی مرتبہ داعش کے خلاف شام میں فضائی آپریشن شروع کیا اور 2015 کے اواخر میں اپنے 50 فوجی بھیج کر شامی خانہ جنگی میں باضابطہ طور پر حصہ لیا۔

امریکی فوجی داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شامی کردش ملیشیا اور جنگجوؤں کو تربیت دیتے رہے ہیں۔

20 دسمبر 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں داعش کو شکست دینے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قاہرہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت،حماس ہتھیار ڈالنے پر مشروط آمادہ
مشرق وسطیٰ میں امن ہونے جارہا ہے، حماس معاہدہ قبول کرے، ٹرمپ
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version