افغان سرحدی علاقوں میں نیٹو ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

چاغی سے متصل افغان سرحدی علاقوں میں نیٹو ہیلی کاپٹروں کی جانب سے شیلنگ کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نیٹو کے ہیلی کاپٹروں نے افغانستان کے علاقوں رباط، چوٹو اور چاربان میں منشیات کے اسمگلرز کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔
شیلنگ سے منشیات سپلائی کرنے والی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ کئی من افیون بھی جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نیٹو فورسز اور افغان طالبان میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جس کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہےجبکہ نیٹو فورسز نے تین منشیات اسمگلرز کو گرفتار بھی کیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement