مائیک پینس سےٹرمپ کے خلاف مواخذہ تحریک سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کا حکم

وائٹ ہاوس کی 3کمیٹیوں کا نائب امریکی صدر مائیک پنس سےٹرمپ کے خلاف مواخذہ تحریک سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ایوان کی تین کمیٹیوں نے نائب صدر مائیک پینس سے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرائن کے ساتھ ہونے والے معاملات سے متعلق دستاویزات چیمبر کی مواخذے سے متعلق تفتیش کے حصے کے طور پر پیش کریں۔
کمیٹی کے مطابق مائیک پنس کا یوکرائنی صدر اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات میں اہم کردار ہے۔
کمیٹیاں یوکرین کے صدرکی جانب سے موصول ہوئی ایک درخواست پر تحقیقات کر رہی ہیں۔
درخواست میں ٹرمپ کے سیاسی حریف جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائڈن کے خلاف تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔
ایوان کی نگرانی ، انٹلیجنس اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمینوں نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ خط ارسال کیا ۔جس میں مائیک پنس سے 15 اکتوبر تک اس درخواست کی تعمیل کرنے کو کہا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

