Advertisement

شام میں کرد ملیشیا کے دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ترک صدر

ایردوان

ترک صدر  رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ شام میں کرد ملیشیا کے دہشتگردوں کے لیےکوئی جگہ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس روانگی سےقبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوگان  نے کہا کہ کردوں نے سرحد سےمکمل انخلاء نہیں کیا تو ترکی شام میں دوبارہ کارروائی شروع  کرے گا ۔

رجب طیب اردوگان نے کہا کہ اگر امریکہ نے اپنے وعدے پورے نہ کیےتو ترکی شام میں وہیں سے آپریشن شروع کرےگاجہاں چھوڑا گیا ہے۔

ترک صدر  کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی  اور  روس ایک ہی پیج پر ہیں۔روسی صدر سے ملاقات میں شمال مشرقی شام میں صورتحال کو معمول پر لانے پرگفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو ترکی امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت شمالی شام میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائی پانچ روز کے لیے بند  کرنے پر رضامند ہوگیا تھا۔

Advertisement

ترک صدر اردوگان سے ملاقات کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اعلان کیا تھا کہ ترکی پانچ روز تک جنگ بند رکھے گااس دوران کرد شہریوں کو شمالی شام سے محفوظ انخلا دیا جائے گا جس کے بعد ترکی کو علاقے کو بفر زون بنانے کا مکمل اختیار ہوگا۔

دوسری جانب ترکی  نےشام میں کارروائی کےنتیجے میں 775 دہشتگردوں کی ہلاکت کادعویٰ   بھی کیا ہے، جبکہ 7ترک  اور  79 شامی اہلکار  وں سمیت  20 شہری  بھی شہیدہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version