Advertisement

برطانیہ31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا: بورس جانسن

برطانوی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک مرتبہ پھر یورپی یونین پر زوردیا ہے کہ وہ بریگزٹ پر معاملہ فہمی سے کام لے۔

انھوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے لیے ایک نیا منصوبہ وضع کیا ہے اور وہ اس بلاک کو پیش کرنے والے ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی نئی ڈیل طے نہیں پاتی ہے تو برطانیہ کسی قسم کے نتائج کی پروا کیے بغیر31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔

انھوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں کے لیے ایک متبادل سمجھوتا یہ ہوسکتا ہے کہ شمالی آئرلینڈ کی سرحد پر یا اس کے نزدیک کوئی کسٹم چیک پوسٹ نہیں ہوگی اور برطانیہ اس صورت میں یورپی یونین سے کسی نئی ڈیل کے بغیر بھی اخراج کے لیے تیار ہے۔

بورس جانسن قبل ازیں بھی یورپی یونین سے یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ وہ آئرلینڈ کے ساتھ بارڈر کا مسئلہ ( بیک اسٹاپ) حل کرے۔انھوں نے اس سرحدی انتظام کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اگر برطانیہ سے بریگزٹ کی طلاق کے لیے کوئی سمجھوتا چاہتی ہے تو اسے اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے متعدد مرتبہ خبردار کرچکے ہیں کہ اگر یورپی یونین نے برطانیہ کے انخلا کے سمجھوتے پر مذاکرات سے انکار جاری رکھا تو پھر وہ 31 اکتوبر کو کسی نئے سمجھوتے کے بغیر ( نوڈیل) ہی تنظیم کو خیرباد کہہ دیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ان کی پیش رو برطانوی وزیراعظم تھریزا مے نے یورپی یونین سے انخلا کا یہ سمجھوتا طے کیا تھا لیکن آئیرلینڈ اور برطانیہ کے درمیان واقع سرحد کے انتظام اور کسٹم سمیت دیگر محصولات کے بارے میں ابھی تک کوئی سمجھوتا طے نہیں پاسکا ہے۔برطانیہ اور یورپی یونین کے باقی رکن ممالک کے درمیان آئیرلینڈ کے ذریعے ہی زمینی رابطہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version