افغانستان میں دھماکہ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی

افغان صوبے وردک میں کار بم دھماکا سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا وردک کے گورنر کی تقریب میں شرکت کےدوران ہوا۔
افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ حملے میں وردک کے گورنرمظفرالدین یمن حملے میں محفوظ رہے، اہلکارگورنر کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔
افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچے اور واقعہ میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،واقعہ کی مزید تحقیقت کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل شمالی افغان صوبے فریاب میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں 3 شہری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق یہ دھماکہ ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سےہوا جس میں ایک گاڑی تباہ ہو گئی ۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 63 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس بم حملے میں 180 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اقدام قرار دیا تھا اور طالبان پر دہشت گردوں کو مواقع فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

