اطالوی جزیرے لمپیڈوسا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 13 افراد ہلاک

اطالوی جزیرے لمپیڈوسا میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
کشتی ڈوبنے کے باعث 30 افراد لاپتہ ہو گئے جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے میں ہلاک ہونے والی 13خواتین مسافر تھیں، مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔جن میں سے 22کو بچا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 150 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبین کوسٹ گارڈ زکے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے کہ بحیرہ روم میں کشتیاں الٹ گئیں جس سے 150 افراد ہلاک ہوگئےتھے ۔
حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی 2 کشیتوں میں تقریباً300افراد سوار تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News