کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں سیلاب، 39 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو کے وسیع و عریض دارالحکومت کینشا میں سیلاب سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے ۔
مقامی حکام کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے کنشاسا یونیورسٹی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔جائے وقوع پر موجود لوگوں کےمطابق کم سے کم تین مکانات ندی میں بہہ گئےاور ایک پکی سڑک بھی منہدم ہوگئی ۔
صوبہ کنشاسا کے نائب گورنر، نورون میبنگو نے اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کارکن لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ، “جہاں بھی ہمیں لاشوں کی اطلاع ملی، ہم نے اپنے میئروں سےلاشوں کو مردہ خانے میں لے جانے کے احکامات جاری کیے، اور زخمیوں کو طبی مراکز میں لے جانے کے لئے ذرائع بھی فراہم کردیئے۔” تقریبا 12 ملین آبادی والے شہر کنشاسا میں سیلاب غیر معمولی بات نہیں ہے، جہاں بدنام زمانہ انفراسٹرکچر ہے اور بہت سے محلوں کی منصوبہ بندی ٹھیک نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ دوسری جانب کینیاکےشمال مغربی علاقوں میں شدیدبارشوں اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد56 ہوگئی اور سیلاب کے باعث سینکڑوں گھر بھی تباہ ہوگئے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

