یو اے ای میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم نے 20 نومبربروز بدھ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق موسم میں پیش آنے والی تبدیلی کے سبب موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
Due to unstable weather conditions, all schools in Abu Dhabi City will be closed on Wednesday, 20 November for students’ safety pic.twitter.com/hA2ERUvIcl
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) November 19, 2019
متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم کی جانب سے ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس تعطیل کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالج اوریونیورسٹیز اپنے اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے یا معطل کرنے کے لیے از خود فیصلہ کریں گے ۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن غیر مستحکم موسم کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آسمانی بجلی اور گرج چمک کے ساتھ ، تیز ہواؤں اور سڑکوں پر حد نگاہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ہی بارش کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

