غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی، 10 فلسطینی شہید

غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے فضائی کاروائی کرتے ہوئے، 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی کاروائی میں 18افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایک جنگی طیارے نے اسرائیل میں راکٹ فائر کرنے کی تیاری کرنے والے دو اسلامی جہاد ارکان کو نشانہ بنایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے بتایا کہ حملے میں 25 سالہ ذکی محمد عدنان گاناما ہلاک ہوا۔وزارت صحت نے بتایا کہ ایک 20 سالہ نوجوان ، جس کی شناخت محمد عطیہ ہمودہ کے نام سے ہوئی ہے ، بھی ہلاک ہوگیا۔
وزارت صحت کے مطابق ، منگل کی لڑائی میں مجموعی طور پر ، 10 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں ، حالیہ مہینوں میں یہ بدترین مقابلہ ہے۔
اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد کے رہنما باہا ابو العطا کے گھر پر فضائی حملہ کرکے کے اسے ہلاک کیا ہے۔
اسلامک جہاد نے اپنے ایک بیان میں 42 سالہ جہادی کماندڑ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ان کی اہلیہ بھی ماری گئی ہیں۔
اسرائیل نے ابو العطا پر اپنے ملک میں حالیہ راکٹ حملوں کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مزید حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

