Advertisement

شام: حلب میں مختلف مقامات پر بمباری، 8 افراد ہلاک

Syria: 8 killed in bombing at various places in Aleppo

شام کے مغربی صوبہ حلب کے شمال میں مختلف مقامات پر بمباری کے نتیجے میں 8  افراد ہلاک  اور متعدد زخمی  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز ترکی کے اتحادی شامی باغیوں کے کنٹرول والے علاقے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے اور وہاں سے بمباری کے بعد دھماکوں کی متعدد آوازیں سنی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع نے گاؤں طرحین کے نزدیک واقع علاقے الحراقت ، البرج گاؤں اور جرابلس شہر کے جنوبی حصے پر فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے اور انھوں نے بتایا ہے کہ وہاں سےچھے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق  بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایندھن کی حمل ونقل کے لیے استعمال ہونے والے کئی ایک ٹینکر جل گئے  ہیں ۔

مقامی افراد نے مزید واضح  کیا کہ  مزید بتایا ہے کہ ترکی کے ایک لڑاکا طیارے کو میر شہر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ اس طیارے سے چھاتا برداروں کو اتارا گیا ہے۔

Advertisement

قبل ازیں اسی انداز میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کے طیارے نے داعش کے ایک کارکن کی گرفتاری کے لیے چھاتا برداروں کو اتارا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شام ہی کہ علاقے  تل ابیض میں کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ شام کے بارڈر پر گزشتہ ماہ ترک فورسز نے کنٹرول حاصل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version