Advertisement

سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 2 بھارتی فوجی ہلاک

سیاچن

پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقےسیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق  شمالی سیاچن گلیشیئر کے علاقے میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کا قافلہ معمول کی گشت پر تھاکہ اچانک برفانی تودا گرنے سے بھارتی فوج کی گاڑی ملبے تلے دب گئی ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تودے کے نیچے دبے اہلکاروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی اور قریبی اسپتال منتقل کیا ،جہاں دوران علاج دواہلکار جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک گر جانے کے باعث دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سیاچن میں برفانی تودہ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل 18 نومبر کو اسی مقام پر ہونے والے حادثے میں چار بھارتی فوجیوں سمیت  چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ رواں برس کا یہ چوتھا واقعہ ہے مجموعی طور پر ان واقعات میں صرف ایک سال میں ایک درجن سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

Advertisement

سیاچن گلیشیئر ہمالیہ کے مشرقی قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جسے دنیا کا بلند ترین فوجی علاقہ قرار دیا جاتا ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوچکی ہے۔

اس 700 مربع کلومیٹر پر پھیلے گلیشئیر پر برفانی تودے  گرنا معمول ہیں اور یہاں درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔

اس علاقے میں گولی سے زیادہ ہلاکتیں موسم کی وجہ سے ہوتی ہیں اور دسمبر 2015 میں بھارتی وزیر داخلہ راؤ اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ موسم کی وجہ سے بھارتی فوج کے 869 فوجی سیاچن میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ تین دہائیوں میں برفانی تودوں کی زد میں آنے کے باعث انڈیا اور پاکستان کے سینکڑوں فوجی دستے یہاں ہلاک ہوئے ہیں۔

سیاچن گلیشئر انڈیا اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول کے شمالی سرے پر واقع ہے جو کشمیر کو تقسیم کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version