بھارت میں خاتون پولیس اہلکار کونشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

بھارتی ریاست بھوپال میں ایک پولیس اہلکار نے اپنی ساتھی خاتون پولیس اہلکار کو نشہ آور اشیاءپلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار آنند گوتم پر خاتون پولیس اہلکار نے الزام لگایا کہ آنند گوتم نےاسے نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون اہلکار نے بتایا کہ ایک روز کام کے بعد ان کی طبیعت نا ساز ہوئی تو ساتھی پولیس اہلکار آنند گوتم نے اس موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کی پیشکش کی۔
خاتون پولیس اہلکار کے مطابق  اس کے ساتھ موٹرسائیکل پر لفٹ لی جس کے بعدہ اسے وہاں سے ایک ہوٹل کے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے ایک نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔ خاتون نے انکشاف کیا کہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اہلکار نے اسے دھمکایا کہ اگر میں نے اس واقعے کے بارے میں کسی سے ذکر کیا تو وہ اس کی واقعے کی ویڈیو وائرل کر دے گا- زیادتی سے قبل رضامندی ظاہر نہ کرنے پر چہرے پر تیزاب پھینکنے کی بھی دھمکی دی۔
بھارتی میڈیا کاکہناتھاکہ خاتون پولیس اہلکار کی مدعیت میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں ہی ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے 19 سالہ نوجوان کو 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نوجوان نے لڑکی کو بدنام کرنے کی دھمکی دی جس پر لڑکی نے زہرکھاکر خودکشی کی بھی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

