میکسیکو میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

شمالی میکسیکو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے9افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی میکسیکوکےسرحدی علاقے سونورا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے9افراد ہلاک ہوگئے۔
تین گاڑیوں پرمشتمل قافلے میں سوار 17افرادشادی کی تقریب میں شرکت کے لیےجارہےتھے۔
ہلاک ہونے والوں میں 6ماہ کے جڑواں بچوں سمیت دیگر بچے و خواتین بھی شامل ہیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کی لاشیں سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے اندر پائی گئیں جبکہ خاندان کےکچھ افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد امریکی نژادمیکسیکن شہری ہیں۔
پولیس کی جانب سے حملہ آور وں کی شناخت کےحوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

