Advertisement

افغانستان: پی آئی اے کا طیارہ کابل ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

پی آئی اے

افغانستان میں پاکستان ایئر لائن ( پی آئی اے ) کے طیارے کو کابل ایئرپورٹ پر بغیر کسی وجہ کے روک لیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکام کی جانب سے  پی آئی اے کے مسافروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی  اور متعصبانہ رویہ اپناتے ہوئے اڑان کے لئے چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

کابل سے اسلام آبادجانے والے قومی ایئر لائن کے طیارے پی کے 250 میں 162 افراد سوار تھے۔افغان حکام  نے مسافروں کو جہازسےاترنے بھی نہیں دیا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ کابل سے اسلام آباد کی پرواز کابل ایئر پورٹ کے رن وے کی مرمت کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ مرمتی رکاوٹ کے باعث مکمل رن وے کی سہولت میسر نہیں تھی۔تاہم اس دوران رن وے سے امارات اور فلائی دبئی کے بڑے طیارے معمول کےمطابق اڑان بھرتے رہے۔

ایئرٹریفک کنٹرولر کی اجازت کے بعد پرواز نے رن وے کے دوسرے حصے سے ٹیک آف کیا۔ ایئرٹریفک کنٹرولر نے 15 مسافروں کو پرواز سے اتارنے کے لئے کہا۔

Advertisement

  پی آئی اے  کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ  مسافروں کو غیر ملک میں چھوڑ کے نہیں جا سکتے ۔افغان انتظامیہ نے موقف مان کر اڑان کی  اجازت دے دی۔

Advertisement

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 20 منٹ پہ اسلام آباد لینڈ کر چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نےمعاملہ افغان قیادت کےساتھ استنبول میں اٹھایا، افغان قیادت استنبول میں ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کےلئےموجودہے، جس کے بعد پی آئی اے کا طیارہ تمام162مسافروں کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ افغانستان میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کو سول کپڑوں میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد ہراساں کررہے تھے جبکہ ان کی نقل و حرکت میں بھی رکاوٹ ڈالی جا رہی تھی۔ہراساں کرنے کے واقعات گھر سے لے کر سفارت خانے اور واپسی کے راستے میں پیش آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version