Advertisement

عراق: البلاد ائر بیس پر فضائی حملے، امریکہ کو تشویش لاحق

عراق: البلاد ائر بیس پر فضائی حملے، امریکہ کو تشویش لاحق

عراق میں بغداد کے شمال میں البلاد ائر بیس  پر دو راکٹ  فائر کئے گئے، جہاں بیس کی حفاظت کے لئَے امریکی فوجیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

 عراقی فورسز کے مطابق یہ تازہ ترین حملے امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے ٹھکانوں پر ہوئے ہیں،  جس نے امریکی  فوج کے اہلکاروں  کو خوف زدہ کردیا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ  یہ  حملے اس وقت ہوئے،  جب واشنگٹن اپنے مقابل دشمن ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے مشرق وسطی میں 5000 اور 7000 کے درمیان تازہ فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔

امریکی  حکام کے مطابق ان حملوں میں کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا،   لیکن یہ شبہ ہے کہ ہمارے دشمن ہمارے قریب آ گئے ہیں۔   دوسری طرف واشنگٹن کو عراقی ٹھکانوں پر حالیہ حملوں کی وجہ سے تشویش لاحق ہے جہاں عراقی افواج کی مدد کے لئے تقریبا 5،200 امریکی فوجی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ عسکریت پسندوں کا دوبارہ اتحاد نہیں ہونا ہے۔ یہ  تو یہ  حملے امریکی  بیس  پر  ، یا بغداد میں   امریکی  سفارت خانے کو  تباہ کرنے کے لئے کئے گئے۔

ایک دوسرے امریکی عہدیدار نے کہا ، “راکٹ حملوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ان سے امریکی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ، لیکن وہ تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔نائب صدر مائیک پینس کے وہاں دورے کے صرف چار دن بعد 3 دسمبر کو اسد ائیربیس پر پانچ راکٹ مارے گئے۔

Advertisement

عراق میں ایرانی قونصل خانےکوآگ لگادی

حالیہ مہینوں میں یہ سب سے بڑا حملہ ہے جہاں امریکی فوج مقیم ہیں۔ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا کوئی دعوی نہیں کیا گیا ہے اور واشنگٹن نے کسی خاص دھڑے کو مورد الزام قرار نہیں دیا ہے۔ لیکن امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایران سے منسلک گروہوں پر اسی طرح کے حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ  گذشتہ ماہ شمالی عراق کے علاقے قیارہ ایئر بیس پر ایک درجن سے زیادہ راکٹ مارے گئے تھے ، اس قبل رواں برس   جون کے مہینے میں عراقی صوبے صلاح الدین کے شہر بَلد میں واقع امریکی ایئر بیس پر نامعلوم افراد نے تین مارٹر گولے  مارے   تھے۔ تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔ ایئر بیس کے اندر گرنے والے گولوں سے وہاں اْگی ہوئی جھاڑیوں میں آگ لگی گئی  تھی ۔

Advertisement

 جس وقت یہ گولے داغے گئے، اْس وقت بیس پر عراقی فوج کو تربیت دینے والے امریکی اہلکار موجود تھے۔  

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نئی دہلی، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی سفر مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version