سائبیریا میں بس حادثے کا شکار،19 افراد ہلاک

روس کے مشرقی علاقے سائبیریا میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبیر یا میں ایک پل سے نیچے جمے ہوئے دریائے کوئنگامیں جا گری۔ بس کے گرنے سے 19 افرا د ہلاک اور 22 افرد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بس کو جمے ہوئے دریا سے نکالنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے تاہم اس کے ڈوبنے کا بھی خدشہ ہے۔
سائبیرین پولیس کے مطابق بس کو حادثہ اگلے ٹائر کے پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے بس کنٹرول سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری۔
روسی حکام کی جانب سے واضح کیا گیا کہ اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کی جانب سے جاری کیے گئے گذشتہ سال کے ریکارڈ کے مطابق روس میں ٹریفک حادثات میں 18 ہزار 214 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

