Advertisement

اقوام متحدہ: روسی افواج کو کریمیا سے واپس بلانے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں روس کی یوکرین کے جنوبی جزیرہ نما کریمیا سے اپنی فوجیں نکالنے اور بغیر کسی تاخیر کے اپنا قبضہ ختم کرنے کے لیے قرارداد پیش کر دی گئی۔

 اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193رکن ممالک میں سے 63 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 19نے مخالفت، 45نے ووٹ نہیں دیا جبکہ زیادہ تر مغربی ممالک نے قرارداد کی حمایت کی۔

قرارداد میں اس بات پر تشویش کا ظہار کیا گیاکہ کریمیا پر روسی فوجوں میں اضافہ نہ صرف قابض اقتدار کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ روس نے یوکرین کے فوجی اداروں کا استعمال کرتے ہوئے کریمین رہائشیوں کو روسی فوجوں میں شامل بھی کیا ہے۔

قرارداد میں نہ صرف روسی فیڈریشن کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوج کے استعمال اور کشیدگی میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا بلکہ کریمیا کے گرد بحراوقیانوس کے درمیان بحئیرہ اسود اور اس سے منسلک آبنائے ازوو اور کیرچ سٹریٹ سمندر میں روسی اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد میں نومبر میں یوکرین بحری کشتیوں کے عملے کے 24ارکان کی رہائی پر روسی اقدامات کو سراہتے ہوئے غیرقانونی طور پر حراست میں لیے گئے یوکرینی شہریوں کی رہائی اور ان کی یوکرین واپسی یقنی بنانے کے لیے مذاکارات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version