Advertisement

سفارتخانے پر حملے میں ایران ملوث ہے، امریکی صدر کا الزام

حملے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بغداد میں امریکی سفارت خانہ پر حملے میں ملوّث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانیوں نے حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا لیکن ہم نے اس کا شدّت سے جواب دیا ہے اور ہمیشہ ایسے ہی بھرپور جواب دیں گے۔

Advertisement

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران، عراق میں بھی امریکی سفارت خانے پر حملے کا ارادہ کر رہا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ عراق سفارتخانے کے تحفظ کے لئے اپنی افواج کا استعمال کرے گا۔

افغانستان نےامریکی صدر سے بیان کی وضاحت مانگ لی

واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر مظاہرین نے  دھاوا بول دیا تھا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں کیے گئے فضائی حملے میں 2 درجن سے زائد جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کردیا۔

فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تدفین کے بعد مشتعل ہجوم نے بغداد کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے کی جانب مارچ کیا اور امریکی سفارتخانے پر دھاوال بول دیا۔

Advertisement

مظاہرین نے سفارتخانے کی بیرونی دیوار عبور کی اور امریکا مخالف نعرے لگاتے ہوئے سفارتخانے پر حملہ کردیا۔

مشتعل مظاہرین نے سفارتخانے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی، پانی کی بوتلیں پھینکیں اور سیکیورٹی کیمرے توڑ دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق عراقی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغداد میں امریکی سفیر اور سفارتی عملے کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

مظاہرین کو روکنے کے لیے عراقی اسپیشل فورسز کے دستے کو مرکزی دروازے اور گرد و نواح میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر کرنے کے لیے قائدین سے بات چیت کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version