میکسیکو میں ٹرین حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

میکسیکو کی شمالی سرحدی ریاست سو نورا میں ایک بس تیز رفتار کارگو ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے باعث 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے سب سے بڑے ریل روڈ آپریٹر فیروومیکس نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ شمالی سرحدی ریاست سونورا میں صبح سویرے ایک بس، کارگو ٹرین سے ٹکرا گئی، اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
فیرویمیکس، جو کان کنی اور ٹرانسپورٹ کمپنی گروپو میکسیکو کی ملکیت ہے، نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بس نے ٹرین سے پہلے پھاٹک سے گزرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں یہ تصادم ہوا۔ زیادہ تر بس کے مسافر زراعت سے متعلق مزدور تھے۔
واضح رہے کہ میکسیکو کی ریاست جلیسکو کی ایک شاہراہ پر وین سٹرک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی ۔
وین کے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، اس کوفناک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے ۔
یاد رہے اس سے قبل جنوری 2018 میں ، میکسیکو کی ایک میونسپلٹی کینساس سٹی سدرن کی میکسیکو یونٹ سے تعلق رکھنے والی اور اناج کی نقل و حمل سے اترنے والی گاڑی بھی کارگو ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

