Advertisement

اردن کی شہزادی اب جنگی جہاز اڑائیں گی

اردن

19 سالہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ میں پائلٹ ٹریننگ کا امتحان پاس کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ کی بیٹی شہزادی سلمٰی بنتِ عبداللہ عملی پائلٹ کی تربیت پاس کرکے مسلح افواج میں شامل ہوگئیں۔

اردنی مسلح افواج سے تربیت پانے والی شہزادی سلمیٰ کو خود ان کے والد بادشاہ عبداللہ ابن الحسین نے ایوی ایشن ونگز لگائے۔

شہزادہ حسین نے سماجی رابطی کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن کو کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

Advertisement

خیال رہے کہ شہزادی سلمی نے نومبر 2018 کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں شارٹ کمیشننگ کورس سےگریجویشن کیا تھا۔

شہزادی سلمیٰ اردن کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے فکسڈ ونگ ہوائی جہاز کی تربیت مکمل کی ہے۔

 

یاد رہے کہ تقریب میں سلمیٰ کی والدہ شہزادی رانیہ سمیت اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ شہزادہ شاہ عبداللہ دوم خود بھی ایک پائلٹ ہیں جبکہ شہزادی سلمیٰ کے بھائی شہزادہ حسین اردن کی مسلح افواج میں لیفٹننٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version