Advertisement

افریقی ملک پیرو میں ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک

شام

افریقی  ملک  پیرو میں  ٹریفک  حادثے  کے نتیجے  میں 16 افراد ہلاک  اور 42  افراد زخمی  ہو گئے۔

پولیس ترجمان کرنل کارلوس لوپیز نے اپنے بیان میں بتا یا کہ اس حادثے میں جرمنی  سے تعلق رکھنے والے2 افراد ہلاک ، 2  برازیلین اور 2 امریکی شہریوں   سمیت 42 دیگر  افراد زخمی ہوگئے۔

بس کے آپریٹر ، کروز ڈیل سور  کے ترجمان  نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب بس  تیز رفتاری سے  موڑ کاٹ رہی   تھی اور سڑک  کنارے  کھڑی  ایک منی  وین سے ٹکرا گئی ۔

پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر اسپتال  منتقل  کردیا، پولیس حکام نے واضح کیا کہ  بس لیما سے ملک کے دوسرے اہم ترین خطے میں واقع اریقیپا شہر کی طرف جارہی تھی۔

پیرو کی ٹرانسپورٹ  ایجنسی (سوترن) کی جانب سے کہا گیا کہ بس اس علاقے میں 106 کلومیٹر (66 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہی تھی، جہاں اجازت زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہئے تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ کروز ڈیل سور کے ترجمان نے تسلیم کیا کہ بس اسی رفتار سے سفر کررہی تھی اور کمپنی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی۔

واضح  رہے کہ  پیرو میں سڑک کے حادثات کثرت سے ہوتے ہیں ، جہاں بہت سی گاڑیاں خراب حالت میں خطرناک سڑکوں پر سفر کرتی ہیں اور بغیر تربیت کے ڈرائیور چلاتے ہیں۔اس سے قبل  بھی پیرو  ہی  میں    مسافر بس  کے کھائی  میں گر جانے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version