قطری وزیر خارجہ ایران کا ہنگامی دورہ

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد آل ثانی کا غیر معمولی دورہ پر ایران پہنچ گئے۔
ایران میں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی گئی، شیخ محمد آل ثانی ایرانی صدر ‘حسن روحانی’ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دونوں فریوں میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، یاد رہے کہ قطری دفتر خارجہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر فریقوں سے تحمل کی اپیل کی تھی۔
یاد رہے کہ قطری دفتر خارجہ نے گزشتہ روز امریکہ کے دہشتگردی حملے میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی مذمت کئے بغیر، صرف اس واقعے پر تمام فریقین سے صبر و تحمل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا۔
امریکاکا ایران کی دھمکی پر ایک اور حملہ، 6 افراد ہلاک
قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے دہشتگردی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایک ہنگامی نشست کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے، کو محکمہ خارجہ میں طلب کیا اور امریکی پیغام کا جواب ان کے حوالے کردیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں جنرل قاآنی کو شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

