Advertisement

بھارتی رکن پارلیمنٹ کم عمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث نکلا

بھارتی رکن پارلیمنٹ کم عمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث نکلا

انڈیا، مدھیہ پردیش  میں رکن پارلیمنٹ 14  سالہ  لڑکی سے اجتماعی  زیادتی  کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

  پولیس حکام کے مطابق ایک 32 سالہ شخص راجندرا مہرہ عرف پردیپ کو گذشتہ ہفتے مدھیہ پردیش کے قریب ایک 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں کو گرفتار کرلیا گیا۔

  شاہ پورہ تھانے کے انچارج ایچ یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ راجندرا مہرہ عرف پردیپ  اور اس کے دو دوستوں نے نابالغ لڑکی کو اغوا  کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 20 جنوری کو شاہ پورہ میں پیش آیا، جو مدھیہ پردیش سے تقریبا 45 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر دو ملزمان ابھی فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

  پولیس حکام نے واضح کیا کہ متاثرہ لڑکی پردیپ کی واقف تھی اور دونوں کا تعلق ایک ہی گاوں سے ہے، بچی اسکول جارہی تھی تو اسے اسکول لے جانے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے اپنی گاڑی میں بیٹھنے کو کہا۔

Advertisement

پردیپ کے ساتھ اس کے دو  مزید دوست بھی موجود تھے جو بچی کو اسکول چھوڑنے کے بجائے لڑکی کو الگ جگہ لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ، ملزم نرسنگ پور ضلع کے پڑوسی ضلع گوٹےگاؤں میں بچی کو چھوڑ گیا جہاں سے اس نے ایک بوڑھی عورت کی مدد لیتے ہوئے اپنے رشتہ دار کو فون کیا۔

بچی نے لواحقین کو   تکلیف دہ واقعے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کیونکہ ملزم نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ ایسا کرتی ہے تو اس کے والدین اور کنبہ کے دیگر افراد کو جان سے مار ڈالے گا۔

بعد ازاں بچی کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی، اس کے بعد بچی کے والد نے 24 جنوری کو پولیس شکایت درج کروائی۔شکایت کی بنیاد پر، ان تینوں کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔

 جس میں 376 (عصمت دری کی سزا) اور بچوں سے تحفظ برائے جنسی جرائم (پی او سی ایس او) ایکٹ بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
Next Article
Exit mobile version