Advertisement

سعودی عرب کی ایران اور امریکا سے پرسکون رہنے کی درخواست

سعودی عرب

امریکی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد سعودی عرب نے ایران اور امریکا سے پرسکون رہنے  کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان الفیصل نے  کہا کہ   ایرانی جنرل کی ہلاکت کے’انتہائی خطرناک لمحے‘میں سعودی عرب خطے  کے تناؤ میں مزید اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے خطے کی صورتحال مزید خراب نہ ہو ۔یہ یقینی طور پر ایک بہت ہی خطرناک لمحہ ہے  اور ہمیں نہ صرف خطے بلکہ عالمی سلامتی کے لیے کسی بھی قسم کے خدشات اورخطرات سے آگاہ رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام  ذمہ دار ممالک کسی  بھی قسم کی اشتعال انگیزی میں اضافے کو روکنے کے  لیےضروری اقدامات کریں گے۔

ایران نےڈونلڈ ٹرمپ کےسرکی قیمت 8کروڑڈالرزمقررکردی

Advertisement

واضح رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

قاسم سلیمانی کے ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے شدید انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے قاسم سلیمانی کو مزاحمت کا عالمی چہرہ قرار دیا تھا اور ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

ایران کا 2015کےجوہری معاہدےسےدستبرداری کااعلان

خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی  کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی  ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی  کی نماز  جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  نے پڑھائی جس میں صدر  حسن روحانی ،اعلیٰ سول و ملٹری قیادت  سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

اس موقع پر لاکھوں سوگواران قاسم سلیمانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود تھے۔جلوس جنازہ میں شریک افراد غم و غصے کی کیفیت سے دوچار تھے ۔

Advertisement

قاسم سلیمانی کی تدفین منگل کے روز ان کی وصیت کے مطابق آبائی شہر کرمان میں کی جائے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version