بنگلہ دیش میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، طالبعلموں کا احتجاج

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کے خلاف طالبعلموں کا آج صبح سے احتجاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک سرکاری یونیورسٹی میں سال دوئم کے طلبہ کے ساتھ زیادتی کے معاملے کے بعد روز ایک ہزار سے زائد طلباء اور کارکنوں نے اپنے ہاتھ جوڑ لئے ، نعرے لگائے اور مارچ کیا۔
طالبعلموں کی جانب سے اتوار کی شب متاثرہ لڑکی کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال لے جانے کے بعد مظاہرین دارالحکومت ڈھاکہ کے کیمپس میں جمع ہوگئے۔
طالبعموں نے احتجاج میں ’نو مور ریپ ‘ اور ’ وی وانٹ جسٹس ‘ کے نعرے بھی لگائے۔
پولیس کے مطابق ، متاثرہ لڑکی اتوار کی شب یونیورسٹی کی بس سے اترنے کے بعد اپنے دوست کے گھر جارہی تھی لیکن کسی نے اسے پیچھے سے پکڑ لیا ، اسے گھسیٹتا ہوا قریب ہی کسی خالی جگہ لے گیا جہاں لڑکی سے زیادتی کا عمل ہوا۔
کرمیتولا پولیس اسٹیشن کے پولیس چیف کاظمی سہان حق نے بتایا ہے کہ حکام نے متاثرہ لڑکی کے والد کی طرف سے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقع کی تفتیش کر رہے ہیں۔
ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال کے فارنسک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سہیل محمود نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے ایک معائنے میں جنسی زیادتی کے ثبوت ملے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News