Advertisement

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی اہلیہ کے لیے ملازمت مانگ لی

برطانوی شہزادے

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی اہلیہ کے لیے ملازمت مانگ لی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری نے ڈزنی کے سی ای او باب آئیگر سے میگھن مرکل کے لیے ملازمت مانگی ہے۔

شہزادہ ہیری نے مشہور ہالی ووڈ فلم لائن کنگ کے پریمئر کے موقع پر میگھن مرکل کے لیے ڈزنی سی ای او باب آئیگر سے وائس اوور کی ملازمت کا سوال کیا۔

شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے لیے ڈبنگ کی ملازمت مانگی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ شہزادہ ہیری کہہ رہے ہیں کہ میری اہلیہ کو کام چاہیے۔

Advertisement

خیال رہے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے چیریٹی کے لیے امداد کے بدلے میں ڈزنی کے ساتھ وائس اوور کی ڈیل کرلی ہے۔

چند روز قبل شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور دونوں برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں۔

ملکہ برطانیہ نےشہزادہ ہیری کوفون کردیا

شہزادہ ہیری کے فیصلے کے بعد برطانوی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبریں زیر گردش ہیں اور اس حوالے سے برطانوی شاہی خاندان نے ایک اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کو علم ہونےسے پہلے ہی لیڈی ڈیانا کے دوست ایلٹن جان کو شہزادہ ہیری کےارادوں کاعلم تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ میگھن مارکل نے ہیلری کلنٹن سے فاونڈیشن کے قیام سے متعلق مشورہ لیا تھا جب کہ میگھن مارکل شوبز کی دنیا میں واپس آنےکا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version