Advertisement

بھارت میں فیس بک دوست سے ملنے گئی نابالغ لڑکی گینگ ریپ کا شکار

بھارت: فیس بک دوست سے ملنے گئی نابالغ لڑکی گینگ ریپ کا شکار

بھارتی ریاست امروہا میں 17 سالہ نابالغ  لڑکی کا گینگ ریپ کرنے والے 4 افراد میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین افراد فرار ہو گئے ۔

بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نابالغ لڑکی نے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ ایک ملزم سے اس کی دوستی فیس بک پر ہوئی اور جب وہ اس سے ملنے گئی تو 4 لڑکوں نے اس کا گینگ ریپ کیا۔

لڑکی نے اپنی شکایت میں کہا کہ ‘ملزمان میں سے ایک، تہاڑپور گاؤں کی پشپیندرا چوہان سے فیس بک پر میں رابطے میں تھی، اس نے مجھ سے گجرولا میں جمعے کے روز ملاقات کرنے کا کہا، جب میں وہاں پہنچی تو وہاں اس کے 3 دوست بھی آگئے اور وہ مجھے اغوا کرکے جنگل میں لے گئے جہاں انہوں نے بندوق کے زور پر میرا گینگ ریپ کیا’۔

ہفتے کے روز لڑکی نے پولیس کو شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ملزم پشپیندرا چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے دیگر ملزمان کیوندرا چوہان، جے ویر چوہان اور ایک نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کردیا۔

Advertisement

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی کا کہنا تھا کہ ‘تمام ملزمان نے مجھے پولیس کے پاس جانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں، ان کے چند اعلیٰ عہدیداران و بااثر شخصیات سے تعلقات بھی ہیں’۔

واضح  رہے کہ اس سے  قبل  بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 3 افراد نے 24 سالہ لڑکی کا چاقو کے زور پر گینگ ریپ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version