Advertisement

سعودی دارالحکومت ریاض کی 100 سال قدیم تصویر وائرل

ریاض

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قدیم بازار کی 106 سال قدیم تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ تصویرکنگ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے جاری کی گئی ہے ، جاری کردہ تصویر موجودہ دارالحکومت ریاض کے قدیم بازار کی ہے۔

سعودی اخبار اخبار 24 کے مطابق یہ تصویر 1322ھ بمطابق 1914ء کی ہے۔

الخرازین نامی بازار امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد کے برابر میں محل کی فصیل ’سور النسائی ‘ ( خواتین والی دیوار ) کے نیچے واقع ہے۔

Advertisement

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بازار کے اطراف کھجور کے درخت نظر آرہے ہیں اور بازار کی دکانیں کچی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 106 سال قدیم سعودی عرب کے بازار میں سامان خریدنے اور فروخت کرنے کے لیے مردوں کے علاوہ خواتین بھی نظر آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ عرصہ قبل مکہ میں کارپارکنگ کے لئے کھدائی کے دوران تقریباً 800 سال پرانی قبر دریافت کرلی گئی تھی۔

مکہ میونسپلٹی کے حوالے سے بتایا  گیا تھا کہ نئی سمارٹ کار پارکنگ مکہ کے مشہور قبرستان المعلی کے برابر میں بنانے کا منصوبہ ہے۔ وہاں پارکنگ کے لیے کھدائی جاری تھی کہ کچھ قبریں نظر آئیں جو 687ھ کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version