Advertisement

امریکا کا ایرانی میزائل حملے میں مزید فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

امریکا

امریکا نے بغداد میں واقع عین الاسد بیس پر ایرانی میزائل حملے میں مزید فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ نے گذشتہ روز اعتراف کیا ہے کہ پہلے اعلان کردہ 11 زخمیوں کے علاوہ بھی مزید فوجی زخمی ہوئے تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زخمی  فوجیوں کو علاج کے لئے جرمنی منتقل کیا گیا ہے  جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ  نے ابھی تک  زخمی ہونے والے فوجیوں کے صحیح اعداد و شمار نہیں بتائے ہیں۔

Advertisement
سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے کہا ہے کہ بعض فوجی اندرونی زخموں کا بھی شکار ہوئے ہیں ، سو مستقبل قریب میں ایرانی حملے کے سبب متاثر ہونے والے فوجیوں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Advertisement

اس سے قبل امریکانے  17 جنوری کو ایرانی میزائل حملوں میں 11 فوجیوں کے زخمی ہونے  کی تصدیق  کی تھی۔ زخمی فوجیوں کو  علاج کے لیے کویت اور جرمنی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

سلیمانی کے قتل نے خطے میں امریکا کو کمزور کیا ہے، سینیٹر کرس مرفی

واضح رہے کہ ابتداء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کسی بھی فوجی کے زخمی ہونے کی تردید کرتے ہوئے  ’سب اچھا ہے ‘ کا پیغام جاری کیا گیا تھا۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ حملے کے وقت ایئربیس پر موجود 1500 امریکی فوجیوں میں سے اکثر کو اعلیٰ حکام کی جانب سے حملے کی قبل از وقت اطلاع موصول ہونے پر ٹرکوں میں سوار کر کے بنکر میں پہنچا دیا گیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ 3 جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی۔

جس کے جواب میں ایران نے 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب میں بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے بغداد میں واقع امریکی ایئر بیس پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے تھے۔

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80 فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم امریکا نے اس دعوے کے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملوں میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نئی دہلی، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی سفر مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version