Advertisement

ویب سائٹ ’علی بابا‘ کے مالک کا کورونا وائرس کی ویکسین کے  لیے بڑا عطیہ

ویب

ویب سائٹ ’علی بابا‘ کے مالک نے کورونا وائرس کی ویکسین کے  لیے  بڑا عطیہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’علی بابا ‘ کے بانی جیک ما اور چین کی امیر ترین شخصیت نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

جیک ما کی جانب سے کورونا وائرس کے لیے کی جانے والی امداد کی رقم میں سے 58 لاکھ کو ریسرچ اداروں کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔

ریسرچ ادارے جہاں کورونا وائرس  کے مرض کی ویکسین تیار کرنے کے لیے سائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔

جبکہ باقی رقم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے علاج کے لیے خرچ کی جائے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ علی بابا کے علاوہ اس وائرس کی روک تھام کے لیے دیگر مشہور کمپنیوں کے مالکان نے بھی امداد کی ہے۔

دوسری جان مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی فاؤنڈیشن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے عطیہ کی ہے۔

اس کے علاوہ ایپل کمپنی کےمالک ٹیم کوک نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں وہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ اس مرض کا وائرس نمونیا جیسی علامات کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس سے سانس کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے تیزی سے پھیلتے مہلک کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

گزشتہ ماہ سے دنیا میں تیزی سے پھیلتےکرونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین موجود نہیں ہے جس سے اس مرض میں مبتلا مریض کا علاج کیاجا سکے۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے مہلک کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ بھی کی۔

Advertisement

 عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے پھیلتے مہلک کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی اور کہا کہ چین میں پھیلتے وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سفری پابندیاں بلاجواز ہیں۔

چینی حکام نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ٹھوس کوششیں کی ہیں، وزیر خارجہ

ڈبلیو ایچ او کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس اقدام کی اہم وجہ بیماری سے چین میں پیدا صورتحال نہیں بلکہ دیگر ممالک میں پیش آنیوالی صورتحال ہے،جن ممالک میں صحت کا نظام کمزور ہے وہاں یہ بیماری تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

 عالمی ادارہ صحت نے چین سے مختلف ممالک کے شہریوں کے انخلا کی مخالفت کردی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version